Inquilab Logo

سنیما گھروں میں فلموں کو فلاپ ہوتا دیکھ کر او ٹی ٹی کو ترجیح دی جارہی ہے

Updated: August 29, 2022, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai

رکشا بندھن اور لال سنگھ چڈھا جیسی بڑی فلموں کےتھیٹروں پر ناکام ثابت ہونے کے بعد فلم ساز اوراداکاراپنی فلموں کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں

Aamir Khan`s Laal Singh Chaddha also failed in theatres .Picture:INN
عامر خان کی لال سنگھ چڈھا بھی تھیٹروں میں ناکام رہی ۔ تصویر:آئی این این

 کورونا کی تیسری لہر کے بعدجب سینما گھرکھلے تو خیال کیاجا رہا تھا کہ اب فلموں کی براہ راست او ٹی ٹی ریلیز کا سلسلہ رک جائے گا۔ لیکن پچھلےکچھ مہینوں میں بڑے ستاروں کی فلموں کے فلاپ ہونےکے بعد بہت سےپروڈیوسروں نے اپنی فلموں کی براہ راست او ٹی ٹی ریلیز کا راستہ تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں اکشےکمار کی فلم ’کٹھ پتلی‘اگلے ماہ کے اوائل میں براہ راست او ٹی ٹی پر ریلیز کی جائے گی، وہیں ان کی فلمیں ’اڑان‘ اور’سیلفی‘بھی او ٹی ٹی پربراہ راست ریلیزہونےکی بات ہے۔ اس کے علاوہ وکی کوشل کی ’گووندا نام میرا‘، سدھارتھ ملہوترا کی ’مشن مجنوں‘ سے لے کر آیوشمان کھرانہ کی ’ڈاکٹر جی‘ تک،براہ راست او ٹی ٹی پرریلیز کرنے کی بحث گرم ہے۔مزید برآں، جان ابراہم کی ایک فلم، جنہوں نے اب تک صرف سینما گھروں میں فلمیں ریلیز کرنے کی وکالت کی ہے، جلد ہی براہ راست او ٹی ٹی پر آ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے دور میں سنیما گھربند ہونےکی وجہ سے امیتابھ بچن اور ایوشمان کھرانہ کی فلم گلابو سیتابونےپہلے براہ راست او ٹی ٹی ریلیز کا انتخاب کیا تھا۔ اس وقت سنیما والوں نے اس کی بہت مخالفت کی تھی۔لیکن اس کے بعد اجے دیوگن کی بھج سے لے کر اکشے کمار کی لکشمی جیسی فلمیں بھی براہ راست او ٹی ٹی پرریلیز ہوئیں۔ تاہم پھر ماہرین کا کہنا تھا کہ سینما کھلنے کےبعد فلموں کو براہ راست او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا عمل رک جائے گا۔ رواں سال فروری میں جب کورونا کی تیسری لہرکےبعد سینما کھلے تو فلموں کو براہ راست او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا عمل رک گیا تھاتاہم اب یہ ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔ اگر انڈسٹری کے ماہرین کی بات کی جائے تو پچھلے کچھ برسوں میں بچن پانڈے سے لے کر رن وے ۳۴؍، ہیروپنتی۲؍، جیش بھائی جوردار، انیک، سمراٹ پرتھوی راج، شمشیرا اور ایک ویلن ریٹرنرز اور یوم آزادی کے ویک اینڈ پر لال سنگھ چڈھاجیسی فلمیں بڑے بڑے ویک اینڈ پر آئی ہیں۔لال سنگھ چڈھا اور رکشابندھن جیسی فلموں کے فلاپ ہونےسے فلم انڈسٹری میں مایوسی کاماحول ہے۔ اوپر سے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کا سامنا ہے۔اکشے کمار، عامر خان، اجے دیوگن، رنبیر کپور، ٹائیگر شراف، رنویر سنگھ، جان ابراہم اور آیوشمان کھرانہ جیسے تمام بڑے ستاروں کی فلمیں باکس آفس پر۵۰؍ کروڑ کمانے کے لیےایڑی چوٹی کا زور لگاتادیکھ کر، تمام پروڈیوسروں نے تھیٹروںمیں فلم کی ریلیز کا انتظار کررہی اپنی فلموںکیلئے براہ راست اوٹی ٹی پر ریلیزکا متبادل تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔حالانکہ کورونا دور میں براہ راست او ٹی ٹی پلیٹ پرریلیز ہونے والی فلمیں وہی ہیں جو تھیٹروں میں ریلیز ہوچکی ہیں۔لیکن تھیٹروں کی حالت دیکھ کرپروڈیوسروں نے بھی اب  اپنی مانگ کم کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK