Inquilab Logo

پلوی جوشی’ ویکسین وار‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئیں

Updated: January 18, 2023, 12:07 PM IST | MUMBAI

دی کشمیر فائلز کی اداکارہ اور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی اہلیہ پلوی جوشی اپنی آنے والی فلم ’ویکسین وار‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئیں

Pallavi Joshi; Photo: INN
پلوی جوشی; تصویر:آئی این این

دی کشمیر فائلز کی اداکارہ اور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی اہلیہ پلوی جوشی اپنی آنے والی فلم ’ویکسین وار‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئیں۔ فلم کے یونٹ ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران ایک گاڑی اپنا توازن کھو بیٹھی اور پلوی جوشی سے ٹکرائی۔فلم ’ویکسین وار‘ کی شوٹنگ کے دوران وہاں موجود لوگوں نے مزید بتایا کہ پلوی جوشی کو بڑی چوٹ نہیں آئی۔ زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے  اپنی شوٹنگ مکمل کی اور اس  کے بعد ہی مقامی اسپتال گئیں۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا اور کہا کہ ان کی چوٹیں زیادہ سنگین نہیں ہیں اس لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔پلوی جوشی آخری بار `’دی کشمیر فائلز‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس میں پلوی نے جے این یو کی پروفیسر رادھیکا مینن کا کردار ادا کیا  تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK