Inquilab Logo

موسیقی کا ساز سیکھ کر پنکج ترپاٹھی نے بچپن کا خواب پورا کرلیا

Updated: February 20, 2021, 10:34 AM IST | Agency | Mumbai

پنکج ترپاٹھی شاید فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے پاس یقینی طور پر ایسے منصوبوں اور کرداروں کا انتخاب کرنے کی مہارت ہے جس کا وہ دوسروں سے بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔

Pankaj Tripathi - Pic : INN
پنکج ترپاٹھی ۔ تصویر : آئی این این

پنکج ترپاٹھی شاید فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے پاس یقینی طور پر ایسے منصوبوں اور کرداروں کا انتخاب کرنے کی مہارت ہے جس کا وہ دوسروں سے بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اداکاری کے شوق کے علاوہ یہ باصلاحیت اداکار کا بچپن کا خواب تھا کہ وہ موسیقی کا ساز بجانا سیکھیں۔ بطور آرٹسٹ نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ، آخر کار انہوں نے ہینڈپین  نامی ایک ساز کے ذریعہ اپنے خواب کو پورا کرلیا ہے۔ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے  ہوئے  انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہےجس میں وہ خوبصورت موسیقی کے آلات بجارہے ہیں، جسے انہوں نے صرف ۵؍ دن میں سیکھا  اور وہ بھی  بذریعہ خود۔  ہینڈپین  بجانے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، وہ  بتاتے ہیں’’۲۰۱۷ء میں ، ہماری فلم نیوٹن برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ریلیز ہوئی تھی  اور وہاں ایوارڈ جیتنے کے بعد میں نے پورے یورپ کا سفر کیا اور ایک بار پولینڈ کے میوزیم کا دورہ کیا۔ میوزیم کے بالکل باہر ، سڑک پر ہینڈپین   بجانے والے ایک فنکار نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا اور میں نے اسے سننے اور ریکارڈ کرنے میں تقریباً  آدھا گھنٹہ گزارا۔ اسی لمحے ہی آلہ کی خوبصورتی میرے دماغ میں نقش ہو گئی اور میں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ آخر کار۳؍ سال کی تلاش کے بعد مجھے ہندوستان میں ایک حیرت انگیز ہینڈ پین  ملا اور جو آپ مجھے ویڈیو میں بجاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK