Inquilab Logo

پنکج کو اب کردار سے پہچانا جانا اچھا لگتاہے

Updated: May 18, 2022, 12:38 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں دلچسپ کردار ادا کرنے والے اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں جب لوگ میرا نام نہیں بلکہ میرا کردار جانتے تھے تو مجھے برا سا لگتا تھا، لیکن اب جب وہ مجھے کردار سے پکارتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

Pankaj Tripathi .Picture:INN
پنکج ترپاٹھی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں دلچسپ کردار ادا کرنے والے اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں جب لوگ میرا نام نہیں بلکہ میرا کردار جانتے تھے تو مجھے برا سا لگتا تھا، لیکن اب جب وہ مجھے کردار سے پکارتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔۲۰۰۴ءمیں فلم ’رن‘ میں ایک چند منٹ کے کردار سے اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کرنے والے پنکج نے۲۰۰۶ء میں اومکارا میں بھی کام کیا، لیکن انہیں اصل شہرت۲۰۱۲ءکی فلم گینگ آف واسع پور کے کردار سلطان قریشی سے ملی۔اپنے کریئر کی ابتدا سے متعلق بات کرتے ہوئے پنکج کا کہنا تھا کہ۶؍ سے۷؍ برس قبل جب لوگ ملتے تو کہتے تھے کہ آپ اداکار ہو، آپ نے اس فلم میں سلطان کا رول کیا، تو میری ہمیشہ خواہش ہوتی کہ یہ میرا نام جانیں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا لیکن اب ہر کوئی میرا نام جانتا ہے، میرے کردار کو پسند کیا جاتا ہے اور مداح مجھے میرے کردار کے نام سے پکارتے ہیں۔ واضح رہے کہ ۴۶؍ سالہ پنکج ترپاٹھی دہلی میں اپنی آئندہ آنے والی فلم ’فُقرے تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK