Inquilab Logo

پنکج ترپاٹھی نے `’کریمنل جسٹس ۳‘ کی شوٹنگ شروع کردی

Updated: January 12, 2022, 12:21 PM IST | Agency | Mumbai

پنکج ترپاٹھی  نے مقبول کورٹ روم ڈرامہ ویب شو’ کریمنل جسٹس‘ کی تیسری قسط کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور  وہ مادھو مشرا کے طور پرچھوٹے پردے پر لوٹنے کیلئے تیار ہیں۔

Pankaj Tripathi .Picture:INN
پنکج ترپاٹھی۔ تصویر: آئی این این

پنکج ترپاٹھی  نے مقبول کورٹ روم ڈرامہ ویب شو’ کریمنل جسٹس‘ کی تیسری قسط کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور  وہ مادھو مشرا کے طور پرچھوٹے پردے پر لوٹنے کیلئے تیار ہیں۔  پہلے دو سیزن میں شائقین  کے ردعمل اور ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے پنکج ترپاٹھی کو بہت زیادہ پزیرائی ملی تھی اور ان کے اچھے کام کی وجہ سے شو بنانے والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں تیسرے حصےمیں بھی شامل کریں گے۔  اس کی شوٹنگ بہت بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے جس میں فرنچائزی  کے نئے اور پرانے کرداروں کا امتزاج ایک نئی کہانی میں ایک ساتھ نظر آئے گا۔ پنکج ترپاٹھی  جو حال ہی میں اپنے والدین کے گھر  گوپال گنج، پٹنہ ،بہار  سے واپس آئے ہیں، نے جنوری کے پہلے ہفتے سے ممبئی میں کریمنل جسٹس ۳؍ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ اداکار وہاں نیا سال منانے گئے تھے۔  ایک معتبر ذرائع کے مطابق ’’کریمنل جسٹس ہمیشہ پنکج کے بہت قریب ایک فرنچائزی  رہا ہے۔۲۰۱۹ء کے پہلے سیزن سے شروع ہونے والے اس سفر کو اتنا زبردست رسپانس ملا ہے کہ انہیں ۲۰۲۲ء   کے اوائل میں تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں بھی شامل کیا گیاہے۔ مادھو مشرا کا کردار کچھ حد تک پنکج کی نجی زندگی  جیسا ہے ۔ وہ صحیح کے لئے کھڑے رہتے ہیں،  چاہے کچھ بھی ہو۔ یہ کر دار معاشرے کے کمزور طبقات کی ترقی اور حمایت میں یقین رکھتا  ہے  اور وہ صرف دو عادتوں پر قائم ہے ، دیانتداری  اور ہنر۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK