Inquilab Logo

شردھا کپورکی جگہ پرینیتی چوپڑہ، مصروفیت یاکچھ اور وجہ؟

Updated: March 10, 2021, 1:53 PM IST | Agency | Mumbai

سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم میں شردھا کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ٹریلر لانچ ہوا تو اس میں پرینیتی نظر آئیں

Parineeti Chopra.Picture:INN
پرینیتی چوپڑہ۔تصویر :آئی این این

 کہا جا رہا ہے  اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اسپورٹس سے متعلق آنے والی ایک فلم سے اداکارہ شردھا کپور کی چھٹی کروادی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں اُن کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا ادا کر رہی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ابتدا میں اس کردار کے لئے شردھا کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔امول گپتے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام ’ سائنا ‘ ہے۔  فلم کا اعلان ہوتے ہی شردھا کپور سرخیوں میں رہنے لگیں لیکن بعدازاں انہیں یہ فلم مصروفیات کی وجہ سے چھوڑنی پڑی کیونکہ جس دوران اس فلم کی شوٹنگ  ہونے والی تھی اسی عرصے میں شردھا دوسری فلم کی شوٹنگ کیلئے پہلے ہی معاہدہ کر چکی تھیں۔ فلم ٹریلر کی لانچنگ کے دوران پرینیتی چوپڑا سے اس فلم میں پہلے شردھا کپور کے ہونے کی بات پوچھی گئی انہوں نے یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ’’مجھے جب یہ فلم آفر ہوئی تو میرے ذہن میں بس یہ خیال تھا کہ مجھے کسی بھی طرح خود کو کھلاڑی ثابت کرکے دکھانا ہے۔ میرے نزدیک سائنا کا کردار کسی چیلنج سے کم نہیں تھا کیوں کہ مجھے اس کے لئے بیڈ منٹن بھی سیکھنا پڑا۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں نے صرف ہدایت کار کا پریشر اپنے سر لے رکھا تھا کیونکہ میں انہیں اپنے کام سے متاثر کرنا چاہتی تھی ۔ اسی لئے  بیڈ منٹن سیکھنے کیلئے سخت محنت کی  تاکہ ہدایتکار کو میں اسکرین پر بہترین کھلاڑی کے طور پر نظر آؤں۔پرینیتی  نے یہ بھی کہا کہ مجھے سائنا کا مکمل طور پر تعاون حاصل تھا ، انہوں نے مجھے اپنی زندگی اور شخصیت کو سمجھنے کا موقع دیا۔ میں ان سے رابطہ کرتی تھیاور جتنے سوالات میرے ذہن میں ہوتے  وہ سب میں پوچھ لیتی جس کا جواب  دے کر وہ  مجھے اس کردار کو سمجھنے میں مدد کرتیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK