Inquilab Logo

پرینیتی کی اداکاری ہی نہیں گلوکاری بھی مقبول

Updated: May 06, 2022, 12:44 PM IST | Agency | Mumbai

معروف گلوکارہ پرینیتی چوپڑہ کی خوبصورت آواز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

Parineeti Chopra.Picture:INN
معروف گلوکارہ پرینیتی چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

معروف گلوکارہ پرینیتی چوپڑہ کی خوبصورت آواز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔اداکارہ پرینکا چوپڑہ کی کزن، اداکارہ پرینیتی چوپڑہ اداکاری میں شہرت پانے کے بعد اب گلوکاری کے شعبے میں بھی تعریفیں بٹور رہی ہیں۔ پرینیتی اپنی آواز میں گائے ہوئے متعدد گانے بھی ریلیز کر چکی ہیں۔۳۳؍ سالہ اداکارہ و گلوکارہ نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے پرانا  گانا ’لگ جا گلے‘ گا کر شائقین سمیت ججوں کو بھی حیران کر دیا۔بعد ازاں پرینیتی چوپڑہ کی جانب سے گانا گاتے ہوئے  اپنا یہ ویڈیو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا ۔پرینیتی کا اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں اور نامور فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’مجھے جو پیار مل رہا ہے وہ غیر حقیقی سا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK