Inquilab Logo

سائنا کی شوٹنگ کے دوران پرینیتی زخمی

Updated: December 12, 2019, 9:07 PM IST | Mumbai

پرینیتی چوپڑہ گزشتہ کئی دنوں سے بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال کی بائیوپک کی شوٹنگ میں مصروف تھیں مگر انہیں گردن میں چوٹ کی وجہ سے شوٹنگ روکنی پڑی

(پرینیتی چوپڑہ (تصویر: مڈ ڈے
(پرینیتی چوپڑہ (تصویر: مڈ ڈے

ممبئی  : پرینیتی چوپڑہ گزشتہ کئی دنوں سے بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال کی بائیوپک کی شوٹنگ میں مصروف تھیں مگر انہیں گردن میں چوٹ کی وجہ سے شوٹنگ روکنی پڑی۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری شیئرکرتے ہوئے لکھا :میں اور سائنا کی ٹیم نے اس بات کا پورا خیال رکھا تھا کہ کہیں میں زخمی نہ ہوجاؤں لیکن میں زخمی ہوگئی۔
 پرینیتی نے کہا کہ میں مکمل طور پر آرام کر رہی ہوں اور اسی کے ساتھ خود کو ایک مرتبہ پھر بیڈمنٹن کھیلنے کیلئے تیار کر رہی ہوں ۔ انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان کے گلے میں پٹی لگی ہوئی ہے۔
  قابل ذکر بات یہ ہے کہ سائنا نہوال کی سوانحی فلم میں پہلے شردھا کپور کام کر رہی تھیں اور فلم کا فرسٹ لک بھی ریلیز کردیا گیا تھا لیکن بعد میں شردھا فلم سے باہر ہوگئیں اور پھر اس فلم کیلئے پرینیتی کا انتخاب کیا گیا۔ اس فلم کا نام سائنا ہوگا اور یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK