Inquilab Logo

پٹھان عالمی سطح پر ۴۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل

Updated: January 30, 2023, 1:57 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر تہلکہ مچانا شروع کر دیا ہے

King Khan Shah Rukh
کنگ خان شاہ رخ

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر تہلکہ مچانا شروع کر دیا ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے ۴؍ دن گزر چکے ہیں۔ ان۴؍ دنوں میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔ ریلیز کے ساتھ ہی یہ فلم ہر روز نئے ریکارڈ اپنے نام کر رہی ہے۔ اب کنگ خان کی فلم نے ریلیز کے صرف۴؍ دنوں میں  عالمی سطح پر ۴۰۰؍ کروڑ روپے کما کر ایک بار پھر بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ فلم کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  شاہ رخ خان کی فلم نے ۲۰۰؍ کروڑ کے کلب میں داخل ہوتے ہی ہندوستانی سطح پر  ۹؍فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ ان ۹؍فلموں میں  باہوبلی، کے جی ایف ۲، سلطان، وار، ٹائیگر زندہ ہے، سنجو، دنگل ، دھوم ۳؍ اور بجرنگی بھائی جان قابل ذکر ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی باکس آفس پر بھی دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے صرف۴؍ دنوں کے اندر ملک کے سینما گھروں سے۲۰۰؍ کروڑ روپے کی بھاری رقم جمع کر لی ہے  جس کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں طویل عرصے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کنگ خان نے اس فلم سے کئی بڑے ریکارڈ بنانے شروع کر دیئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK