• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشین فلم ایوارڈز میں ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو ۶؍ زمروں میں نامزد کیا گیا

Updated: January 11, 2025, 6:56 PM IST | Mumbai

پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ نے ایشین فلم ایوارڈز میں ۶؍ نامزدگیاں حاصل کی ہیں جن میں بہترین ہدایتکاری، بہترین فلم، بہترین اسکرین پلے اور بہترین ایڈیٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔

Payal Kapadia`s film was on top of Barack Obama`s 2024 films. Photo: INN
پائل کپاڈیہ کی یہ فلم بارک اوبامہ کی ۲۰۲۴ء کی فلموں میں سرفہرست تھی۔ تصویر: آئی این این

ایشین ایوارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ’’پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘نے ایشین فلم ایوارڈز کے ۲۵؍ویں ایڈیشن میں ۶؍ نامزدگیاں حاصل کی ہیں جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکاری، بہترین اسکرین پلے اور بہترین ایڈیٹنگ شامل ہیں۔‘‘یاد رہے کہ فلم میں کنتی کسورتی اور دیوا پربھا کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔ پائل کپاڈیہ، جنہوں نے کینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کیلئے گرینڈ پرکس ایوراڈ حاصل کیا تھا، بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ کیلئے گوان ہوکی فلم بلیک ڈوگ ، جینگ جے ہیون کی فلم ’’ایزوما ‘‘، ریثی پنھ کی فلم ’’میٹنگ وتھ پول پوٹ‘‘ اور یوشیدہ دائی ہاچی کی فلم ’’ٹیگی کومیتھ‘‘ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ میں ماڈل بیلا حدید کا آبائی مکان خاکستر

بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد فلمیں
بہترین فلم کی کیٹیگری میں شامل فلموں میں بھی ’’آل ای وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو ’’بلیک ڈوگ (چین)’’، ’’ایزوما (کوریا)‘‘،’’ٹیکی کومیٹھ (جاپان)‘‘ ، ’’ٹوائی لائٹ آف دی واریرز : والڈ ان (ہانگ کانک) وغیرہ شامل ہیں۔ ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ نے آسکر کی بہترین بین الاقوامی طویل ترین کی فہرست سے نکلنے کے باوجود ملیالم ڈراما فلم نے بہت سے انعامات حاصل کئے ہیں۔ ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘نے ۲۰۲۵ء کے گولڈن گلوب ایوارڈز میں ۲؍ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔یاد رہے کہ ۲۰۲۴ءکے گوتم ایوارڈ میں اس نے ’’بہترین فیچر فلم‘‘ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔علاوہ ازیںامریکہ کے معتدد فلم ناقدین نے اسے بہترین غیر انگریزی فلم قرار دیا تھا جن میں نیویارک فلم کریٹکس سرکل اور لاس اینجلس فلم کریٹکس اسوسی ایشن وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: متنازع بیان کا الزام، کیجریوال کیخلا ف بی جے پی کا پرتشدد احتجاج

آل وی امیجن ایز لائٹ کی کاسٹ
یاد رہے کہ پائل کپاڈیہ کی فلم میں کنی کسروتی، دویا پربھا، چھایا قدم، ہیریدھو ہارون اور ا اور ازیس نیدومنگڑو وغیرہ شامل ہیں۔ اس فلم کی کہانی ممبئی میں کام کرنے والی تین پیشہ وارانہ خواتین کی زندگی کے اردگرد گھومتی ہے۔یاد رہے کہ ایشین فلم ایوارڈز کی ۲۵؍ویں تقریب ۱۶؍ مارچ، ۲۰۲۵ء کو ہانک کانگ میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK