Inquilab Logo

پینگوئن لتا منگیشکر کی سوانح عمری شائع کریگا

Updated: September 30, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Kolkata

 بھارت رتن ایوارڈ یافتہ گلوکارہ آنجہانی لتا منگیشکر کی۹۳؍ ویں سالگرہ کی مناسبت سے پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا نے  ان کی سوانح عمری ’لتا: اے لائف اِن میوزک‘ کے عنوان سے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Lata Mangeshkar.Picture:INN
لتا منگیشکر۔ تصویر:آئی این این

 بھارت رتن ایوارڈ یافتہ گلوکارہ آنجہانی لتا منگیشکر کی۹۳؍ ویں سالگرہ کی مناسبت سے پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا نے  ان کی سوانح عمری ’لتا: اے لائف اِن میوزک‘ کے عنوان سے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لتا کی سوانح عمری اصل میں ہندی میں مصنف شاعر یتندرا مشرا نے لکھی ہے۔ اس کا ترجمہ مصنف، مترجم اور ایوارڈ یافتہ ایرا پانڈے نے کیا ہے۔ہندوستان کے سب سے مقبول گلوکارہ کی سوانح عمری پر مبنی  پینگوئن پبلی کیشن کی یہ کتاب۲۰۲۳ء کے اوائل میں  ریلیز کی جائے گی۔مصنف یتندرا مشرا  کے مطابق ’’لتا دیدی ایک عالمی گلوکارہ تھیں۔ یہ واقعی ایک اعزاز کی بات ہے کہ ایک ایسی کتاب شائع کی جائے جو انگریزی کے قارئین کے لیے ہو۔‘‘انگریزی ایڈیشن کی مترجم ایرا پانڈے نے کہا’’یہ ان کی عاجزی اور موسیقی کے لیے میری لگن ہے کہ مجھے یتندرا مشرا کی کتاب کا ترجمہ کرنے کیلئے منتخب کیا جس سے لتا جی کی آواز کی پاکیزگی سامنے آئی اور یہ میرے لیے ایک چیلنج اور خوشی دونوں ہے۔‘‘یہ کتاب اصل میں ہندی میں لکھی گئی تھی اور ہندی ورژن `’لتا: سووَر-گاتھا ‘ نے۶۴؍ واں نیشنل فلم ایوارڈ اور سنیما(۱۷-۲۰۱۶ء)پر بہترین تحریر کا مامی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔اس کتاب کی توثیق کرنے والے ممتاز مصنفوں اور عوامی شخصیات میں گلزار، شوبھا مدگل، کویتا کرشنامورتی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK