Inquilab Logo

نصرت بھروچا کی ہارر فلم’ `چھوری‘ کا پوسٹر ریلیز

Updated: September 16, 2021, 1:16 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا کی آنے والی ہارر فلم ’چھوری‘ کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔

Poster release of Nusratt Bharocha`s horror film "Chhori". Picture:INN
نصرت بھروچا کی ہارر فلم’ `چھوری‘ کا پوسٹر ریلیز۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا کی آنے والی ہارر فلم ’چھوری‘ کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔ نصرت بھروچا نے  سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ فلم `چھوری کا اپنا فرسٹ لک  موشن پوسٹر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ’’ڈر کا ایک نیا چہرہ ہمیں ڈرانے آ رہا ہے۔ ‘‘ `چھوری نومبر میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم مراٹھی فلم ’لاپاچھاپی ‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں نصرت بھروچا کے ساتھ  میتا وششٹ، راجیش جایس، سوربھ گوئل اور یانیہ بھاردواج جیسے فنکار بھی نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کو وشال فریا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ بھوشن کمار، کرشنن کمار، وکرم ملہوترا، جیک ڈیوس اور شیکھا شرما فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK