Inquilab Logo

فلم آنندکاری میک بنانےکی تیاری،شائقین فلم نےآگاہ کیا کہ’کلاسیکی فلم کوغارت نہ کیاجائے

Updated: May 21, 2022, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai

لیجنڈری آنجہانی فلمساز رشی کیش مکھرجی کی کلاسک فلم `’آنند‘۵۰؍ سال بعد دوبارہ بننے والی ہے۔

Movie `Anand`.Picture:INN
فلم آنند۔ تصویر: آئی این این

لیجنڈری آنجہانی فلمساز رشی کیش مکھرجی کی کلاسک فلم `’آنند‘۵۰؍ سال بعد دوبارہ بننے والی ہے۔ پروڈیوسر این سی سپی کے پوتے سمیر راج سپی اور پروڈیوسر وکرم کھاکھر ۱۹۷۱ء کی کامیاب فلم کے ری میک پر کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو میکرز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اس کا اعلان کیا۔فلم میں آنجہانی اداکار راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ’آنند‘ کا ری میک بنانے پر اب فلم سازوں کوسوشل میڈیا پر سخت انداز میں ٹرول کیا جا رہا  اوران کا مذاق بھی  اڑایاجارہا ہے۔ 
 آنند جیسی کہانی نئی نسل کو سنانے کی ضرورت 
 میکرز کے مطابق پروجیکٹ ابھی اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے اور فلم کے لیے ہدایت کارکا نام بھی طےکیاجانا باقی ہے۔ سمیر راج سپی نے کہا کہ `آنند جیسی کہانیاں نئی ​​نسل کو سنانے کی ضرورت ہے۔پروڈیوسر نے ایک بیان میں کہاکہ اصل فلم کی حساسیت اور جڑے ہوئے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، میں نے محسوس کیا کہ موجودہ نسل کو بہت سی ایسی کہانیوں کو دوبارہ سنانے کی ضرورت ہے جو آج بہت زیادہ متعلق ہیں اور خاص طور پر جب لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور وہ اچھی کہانی دیکھنا چاہتے ہیں۔
 براہ کرم اس کلاسک فلم کو خراب نہ کریں
 `’آنند‘ کے ری میک پر بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔ ایک صارف نے کہاکہ براہ کرم ہمارے(نئی نسل) کیلئے یہ کلاسیکی فلم غارت نہ کی جائے۔‘‘دوسرے نے کہا کہ ایسا مت کرو۔ ایک نے سوال کیا’’اسے دوبارہ کیوں بنایا جائے؟ کچھ کردار جیسے دلیپ صاحب کو دیوداس کےروپ میں، راجیش کھنہ جی کو آنند کےروپ میں، ڈان اور دیوار میں امیتابھ بچن کے کردار کو، امجد خان کوگبر سنگھ کے طور پر دوبارہ پیش کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ ان کرداروں کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ ‘‘
بہت سے لوگوں نے فلم کا ری میک بنانے پر میکرز کا مذاق اڑایا
 ایک صارف نے فلم کے ری میک کے لیے اداکاروں کے نام تجویز کیے اور طنزیہ انداز میں کہا کہ فلم میں ارجن کپور اور ورون دھون کو  لے لیں۔ ایک اور نے مشورہ دیا کہ میرے پاس ایک بہت اچھی تجویز ہے۔ راجیش کھنہ کے لیے شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کیلئے سیف علی خان کو کاسٹ کرنا چاہیے۔ پریتی زنٹا کے ساتھ کچھ رومانوی تڑکا لگانا چاہئے اورفلم کی شوٹنگ امریکہ میں ہونی چاہئے۔‘‘ ایک صارف نے لکھا ’ ’اس میں رنویر سنگھ اور رنبیر کپور ہونے چاہئیں۔
 آنند کو ہندی سنیما کی بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے
 اسے سب سے بری خبر بتاتے ہوئے ایک صارف نے کہا’’میں نے بہت بری خبر سنی۔’ آنند‘ کو کبھی بھی دوبارہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اسے رشی دا  نےراجیش کھنہ، امیتابھ بچن، سیما، رمیش دیو، سمیتا سانیال، جانی واکر، للتا پوار  کے ساتھ شاندار طریقے سے بنایا تھا ۔آنند کو ہندی سنیما کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ راجیش کھنہ نے اس فلم میں کینسر کے مریض کا کردار ادا کیا تھا۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے فلم میں ڈاکٹر بھاسکر کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK