Inquilab Logo

پرینکا چوپڑا نے ’آرآرآر‘ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

Updated: January 19, 2023, 11:10 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے جنوبی ہند کے فلم ساز ایس ایس راجامولی کی فلم ’آر آر آر‘دیکھی ہے۔ یہ فلم پوری دنیا میں تہلکہ مچا رہی ہے۔

MM Keravani, Priyanka and Rajamouli
ایم ایم کیراوانی ،پرینکا اور راجامولی

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے جنوبی ہند کے فلم ساز ایس ایس راجامولی کی فلم ’آر آر آر‘دیکھی ہے۔  یہ فلم پوری دنیا میں تہلکہ مچا رہی ہے۔ رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی اس فلم کوریلیز کو ایک سال ہونے کو آیاہے۔ پرینکا چوپڑا حال ہی میں امریکہ میں ’آر آر آر‘ کی اسکریننگ پر پہنچی۔ پرینکا نے فلم دیکھنے کے بعد  سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے ٹیم کو مبارکباد دی۔پرینکا نے انسٹاگرام پر اسکریننگ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ پہلی تصویر میں، پرینکا آر آر آرکے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی اور موسیقار ایم ایم کیروانی کے ساتھ کھڑی ہیں اور  تقریر کرتی نظر آ رہی ہیں۔انسٹاگرام کے اسٹوری سیکشن میں اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، کم سے کم میں اتنا تو حصہ ڈال سکتی ہوں اس ’اِنکریڈیبل انڈیا‘ فلم کے سفر میں۔نیک خواہشات اور مبارکباد آر آر آر، ایس ایس راجامولی، ایم ایم کیروانی، رام چرن، جونیئر این ٹی آر، عالیہ بھٹ، اجے دیوگن، پریم رکشیت (کوریوگرافر)، کال بھیرو (گلوکار)، چندربوس (گیت نگار)...‘‘  یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں اس فلم   آر آر آرکے گانے ’ناٹو-ناٹو‘کو ’گولڈن گلوب ایوارڈ۲۰۲۳ء ‘ میں بہترین اوریجنل گانے کے لئے  ایوارڈ دیا گیا تھا۔گولڈن گلوب جیتنے کے بعد راجامولی کی فلم کو بہترین گانے کے لئے کریٹکس چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK