Inquilab Logo

پرینکا چوپڑہ نے مقابلہ حسن کیلئے شاہ رخ کو بطور شوہر مسترد کیا تھا

Updated: September 10, 2021, 2:03 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے مقابلہ حسن کے تحت پینل انٹرویو کے دوران شاہ رُخ خان کو لا جواب کرکے۲۰۰۰ءکا مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Priyanka Chopra.Picture:INN
پرینکا چوپڑہ ۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے مقابلہ حسن کے تحت پینل انٹرویو کے دوران شاہ رُخ خان کو لا جواب کرکے۲۰۰۰ءکا مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔۲۰۰۰ءمیں منعقد ہونے والے مس انڈیا کے مقابلے میں اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی حصہ لیا تھا، اس مقابلے میں پرینکا کے مد مقابل معروف اداکارہ لارا دتہ اور دیا مرزا بھی تھیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقابلے کے آخری راؤنڈ میں شاہ رُخ خان، کرکٹر محمد اظہرالدین اور معروف کاروباری شخصیت سوارووسکی ایک ایسے پینل میں شامل تھے جنہوں نے حسیناؤں سے سوال و جواب کرنے تھے ۔اس راؤنڈ کے دوران شاہ رخ خان نے پرینکا چوپڑا سے پوچھا کہ اُن کے سامنے تین آپشنز ہیں، وہ کس سے شادی کرنا پسند کریں گی ؟ شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ ’اُن کے جیسے ایک فلمساز اور اداکار سے، سوارووسکی جیسے کاروباری شخص سے جن کا نام ہی پکارنا بے حد مشکل ہے یا پھر محمد اظہرالدین جیسے ایک کھلاڑی سےجو کہ آپ کو پوری دنیا گھمائے گا اور آپ کو اپنی اہلیہ ہونے پر فخر محسوس کروائے گا۔شاہ رُخ خان نے پرینکا چوپڑا سے مزید کہا کہ آپ کھُل کر جواب دے سکتی ہیں، اُنہیں امید ہے یہاں بیٹھا کوئی بھی شخص اُن سے ناراض نہیں ہوگا اور نہ ہی اُن کے جواب کا مقابلے کے نمبروں اور پوزیشن پر کوئی اثرا پڑے گا۔ پرینکا چوپڑا نے اس سوال کے جواب میں شاہ رُخ خان کو مسترد کرتے ہوئے کرکٹر اظہرالدین کو چنا۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ’وہ اِن تینوں مشکل ترین آپشنز میں سے کھلاڑی کو چننا پسند کریں گی، کیوں کہ جب اُن کے شوہر واپس گھر آئیں گے تو وہ اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کریں گی، وہ اپنے شوہر کو بتائیں گی کہ وہ اُن کے ساتھ ہیں اور انہیں اپنے شوہر پر فخر ہے، وہ اپنےشوہر کو بتائیں گی کہ انہوں نے جیسا بھی کھیلا بہترین کھیلا، وہ اپنے شوہر کو اعتماد دیں گی اور انہیں بتائیں گی کہ انہوں نے جو کچھ  ملک کیلئے کیا اچھا کیا، اُن کی محنت کرنے اور کھیل کر ملک کا نام روشن کرنے پر وہ  اپنے شوہر کا شکریہ ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK