Inquilab Logo

پرینکا کے شوہر نک بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند

Updated: December 02, 2021, 1:49 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں

Nick Jonas.Picture:INN
نک جونس ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔گلوکار نک جونس انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے سے پہلے بالی ووڈ کی ایک اچھی اور صحیح  پیشکش کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
 حال ہی میں خلیج ٹائمز کو دیئے جانے والے انٹرویو میں نک جونس نے بالی ووڈ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے اسے غیر معمولی قراردیا۔۲۹؍ سالہ گلوکار و اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کے انڈسٹری میں بہت سے دوست بن گئے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کا امکان بھی ظاہر کیا۔نک جونس نے انٹرویو میں مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ہندوستانی فلمیں کافی متاثر کن لگتی ہیں اور وہ اکثر پرینکا چوپڑا کے ساتھ گھر میں بالی ووڈ گانوں پر رقص بھی کرتے ہیں۔نک جونس نے کہاکہ  مجھے بالی ووڈ فلمیں پسند ہیں اور میں پرینکا سے شادی کے بعد گزشتہ کچھ برسوں سے ان کے بارے میں زیادہ جاننے لگا ہوں۔ یقینی طور پر میں بالی ووڈ میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ مجھے انڈسٹری میں بہت سے دوست مل چکے ہیں۔ وہ جو کام کرتے ہیں وہ بہت متاثر کن ہے اور جیسے ہی مجھ تک کوئی اچھی پیشکش آئی تو کون جانتا ہے شاید میں کام کرلوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK