Inquilab Logo

لوگوں کی مدد کے کنگنا رناوت کےٹویٹ نظر نہ آنے پر سوال

Updated: May 02, 2021, 12:32 PM IST | Mumbai

ٹویٹر پر سوال پوچھنے والے کو اداکارہ نے فرضی شخص قرار دیتے ہوئےکہاٹویٹر ہی لوگوں کی مدد کا ذریعہ نہیں ہے

 Kangana Ranaut.picture:Midday
کنگنا رناوت تصویر مڈڈے

کورونابحران کے درمیان ، بالی ووڈ کے بہت سارے مشہور افراد اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہےہیں۔ مشہور افراد ہر وقت سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور مدد مانگنے والوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتےہیں۔ وہیںاداکارہ کنگنا رناوت بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم  رہتی ہیں اور اپنے ٹویٹس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔حال ہی میں ، ایک صارف نے اس سے پوچھا کہ وہ حکومت کا دفاع کرنے کے علاوہ کیاکر رہی ہیں؟ کنگنانے اس کا جواب سوشل میڈیا پرہی دیا ہے۔
 کرونا کے دور میں ، سونو سود ، پرینکا چوپڑا ، عالیہ بھٹ، بھومی پیڈنیکر ، سلمان خان ، اکشےکمار ، ایوشمان کھرانا اور متعدد دیگراداکار لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہےہیں۔ایسے میںٹویٹ پر ایک شخص نےلکھاکہ ’’پرینکا چوپڑا اور عالیہ کی طرح آپ کاکوئی ٹویٹ نہیں مل رہاہے ، جس میں پریشان ہندوستانیوں کی مدد کا مطالبہ کیاگیا ہو۔ آپ صرف بی جے پی کی شبیہہ کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں۔یہ بات قبول کرنے میں کیا جاتاہے کہ حکومت اس بحران کی گھڑی میں ناکام ہوچکی ہے؟‘‘
 کنگنا نے بھی اس کا جواب دیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’لوگوں کی مدد کرنے کا صرف ٹویٹر ہی ذریعہ نہیں ہے۔ میںلوگوں کوبستر، دوائیں ، ویکسین، آکسیجن  سے مدد کر رہی ہوں۔ میرے اپنے پروفیشنل اور ذاتی حلقوں میں بہت سے لوگ ہیں جو مدد کے لئے مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔ میں یہ سب گیلری کے لئے نہیں کر رہی ہوں۔سمجھے ڈمی(فرضی شخص) ؟‘‘
 تو وہیں ایک اور صارف نے کنگنا کی حمایت میں لکھاکہ ، `ان لوگوں کے لئےیہ سمجھنا مشکل ہے کہ آپ کےقد کا کوئی مشہور شخص تشہیر کے بغیر کسی کیمدد کرے گا۔‘‘ کنگنا نےاس کا بھی جواب دیتےہوئےٹویٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK