Inquilab Logo

راج کپور کی بیٹی ریتو نندا (۷۱ سال) کا انتقال

Updated: January 14, 2020, 5:21 PM IST | Agency | Mumbai

راج کپور کی بیٹی اور رندھیرکپور،رشی کپور، راجیوکپور اور ریماجین کی بہن ریتونندا کا آج (منگل ۱۴؍ جنوری ) کو ۷۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے سوشل بلاگ پر شیئر کی۔ علاوہ ازیں رشی کپور کی اہلیہ نیتوکپور نے بھی یہ خبر شیئر کی۔ رپورٹ کے مطابق ریتو نندا کئی مہینوں سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

ریتو نندا اہل خانہ کے ساتھ ۔ تصویر : نئی دنیا
ریتو نندا اہل خانہ کے ساتھ ۔ تصویر : نئی دنیا

ممبئی : راج کپور کی بیٹی اور رندھیرکپور،رشی کپور، راجیوکپور اور ریماجین کی بہن ریتونندا کا آج (منگل ۱۴؍ جنوری ) کو ۷۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے سوشل بلاگ پر شیئر کی۔ علاوہ ازیں رشی کپور کی اہلیہ نیتوکپور نے بھی یہ خبر شیئر کی ۔رپورٹ کے مطابق ریتو نندا کئی مہینوں سے کینسر میں مبتلا تھیں۔
ریتونندا ،امیتابھ بچن  کی سمدھن تھیں۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ  پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری سمدھن ریتو نندا ، شویتا کی سا س کا آج علی الصباح ایک بج کر ۳۰؍ منٹ پر انتقال ہو گیا ، میں سفر میں ہوں ، بات چیت نہیں کر سکتا ۔‘‘
 نیتو کپور نے انسٹاگرام پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریتو نندا کی ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری ،آپ کی روح کو سکون ملے۔ واضح رہے کہ راج کپور اور کرشنا کپور کے پانچ بچوںمیں وہ دوسرے نمبر پر تھیں۔ ان کی پیدائش ۳۰؍ اکتوبر ۱۹۴۸ء کو ہوئی تھی، ان کے تین بھائی رندھیر کپور ، رشی کپور اورراجیو کپور  اور ایک بہن ریما جین ہیں۔  اپنے بھائیوں کے برعکس انہوں نے اداکاری کے شعبے میں قدم نہیں رکھا  بلکہ ریتونندا انشورنس سروسیز نامی کمپنی کو کامیابی سے چلارہی تھیں۔
ان کی شادی صنعت کار راجن نندا سے ہوئی تھی جن کا انتقال ۲۰۱۸ ء میںہوا۔ ان کے دو بچے ہیں نکھل  اور نتاشا۔ نکھل کی شادی امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK