Inquilab Logo

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی قیاس آرائیاں تیز

Updated: December 31, 2020, 11:39 AM IST | Agency

کئی ویڈیوز اور تصویروں میں رنبیر اور عالیہ ایک ساتھ نظر آئے اورایک ویڈیو میں دونوں ہی اپنے اپنے کنبے کے ساتھ جے پور پہنچتے نظر آ رہے ہیں

Ranbir Kapoor And Alia Bhatt.Picture :INN
رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ ۔ تصویر:آئی این این

سال۲۰۲۰ء بس الوداع ہی کہنے والا ہے۔ بالی ووڈ کے کئی اسٹارز  نئے سال کا جشن اپنے انداز  میں منانے کا پلان بنا چکے ہیں۔ کوئی وکیشن پر نکل چکا ہے تو کوئی پارٹی کی تیاری کر رہا ہے۔ وہیں ان سب کے درمیان ایک اور بڑے  جشن کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔
 سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ بھی چرچا ہےکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جلد ہی شادی ہونے والی ہے۔ اس تعلق سے حال ہی میں خبریں سامنے آئیں۔ان کی بنیاد کچھ ایسے ویڈیوز اور تصویروں کو سمجھا جارہا ہے جن میں رنبیر اور عالیہ ایک ساتھ نظر آئے اورایک ویڈیو میں دونوں ہی اپنے اپنے کنبے کے ساتھ جے پور پہنچتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں نیتو کپور تو نظر ہی آئی ہیں وہیں میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ اپنے پورے کنبے کے ساتھ جے پور پہنچے ہیں۔عالیہ بھٹ اور رنبیر گزشتہ دنوں اکثر ساتھ  میں نظر آئے۔ حال ہی میں یہ جوڑی کپور خاندان کے ہر سال ہونے والے کرسمس لنچ میں بھی ساتھ نظر آئی۔وہیں ان دونوں کے علاوہ رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون بھی جے پور میں  چھٹیاں منا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK