Inquilab Logo

رنبیر کپور والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

Updated: June 26, 2022, 10:54 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’شمشیرا‘ کے تعلق سے موضوع بحث ہیں

Ranbir Kapoor in the movie `Shamshira`
رنبیر کپور فلم’شمشیرا‘ میں

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’شمشیرا‘ کے تعلق سے موضوع بحث ہیں۔رنبیرکپور کے کریئر کی یہ پہلی ایکشن فلم ہوگی۔ انہوںنے اب تک فلموں میں زیادہ ترسیدھے سادےہیرو کا کردار ادا کیا ہے جن میں ان کی شبیہ ایک چاکلیٹی یا مست مولا لڑکے کی رہی ہے۔لیکن ا ب وہ ایکشن ہیرو بننے کیلئے تیار ہیں۔
 فلم’شمشیرا‘ میں رنبیر کپور کا لُک سامنے آنے کے بعد اس فلم کے تعلق سے ان کے مداح کافی پُرجوش ہیں۔ وہیں رنبیر کپور کو اس بات کا کافی افسوس ہے کہ ان کے والد آنجہانی رشی کپور ان کی یہ فلم دیکھنے کیلئے موجود نہیں ہوںگے۔رنبیر کھور کا کہنا ہے کہ اگر رشی کپور حیات ہوتے تو شمشیرا میں ان کا لُک دیکھ کر بہت خوش ہوتے کیونکہ وہ ہمیشہ یہی چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا ایسا رول ادا کرےجسے ہر کوئی پسند کرے۔فلم ’شمشیرا‘ میں رنبیر کپور ایک ڈاکو کا کردار ادا کررہے ہیں۔اس فلم میں ان کے علاوہ وانی کپور ،سنجے دت، آشوتوش رانا،سوربھ شکلا،رونت رائے اور تریدھا چودھری بھی اہم رول ادا کر ہے ہیں۔کرن ملہوترہ کے ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ہندی،تمل اور تیلگو میں ۲۲؍جولائی ۲۰۲۲ء کو تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK