Inquilab Logo

بھیشم کے ریمیک میں رنبیر کپور

Updated: March 31, 2020, 7:18 AM IST | Agency | Mumbai

راک اسٹار رنبیر کپور جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم ’بھیشم‘ کے ریمیک میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

Ranbir Kapoor - Pic : INN
رنبیر کپور ۔ تصویر : آئی این این

راک اسٹار رنبیر کپور جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم ’بھیشم‘ کے ریمیک میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔
 کرن جوہر تیلگو میں بنی سپر ہٹ فلم ’بھیشم‘ کے ریمیک کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وہ اس فلم کے ریمیک کے حقوق خریدنے میں مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ’بھیشم‘ کے ہدایتکار وِكي چاہتے ہیں کہ اس فلم کے ہندی ریمیک میں رنبیر کام کریں اور کرن نے اس سلسلے میں رنبیر سے گفتگو بھی کی ہے۔ شاید کرن کے کہنے پر رنبیر اس فلم کام کرنے کیلئے راضی ہو جائیں۔
 رنبیر کی آخری فلم ’سنجو‘ ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہوئی تھي۔ رنبير ان دنوں فلم ’برهماستر‘ میں کام کر رہے ہیں۔ ’برهماستر ‘کا کافی کام مکمل ہو چکا ہے اور رنبیر اب نئی فلمیں سائن کرنا چاہتے ہیں۔ ’یش راج فلمز‘ کیلئے وہ ’شمشیرا‘ پہلے ہی سائن کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK