Inquilab Logo

رنویر کا’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے گیت پر رقص

Updated: May 01, 2022, 1:52 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے گانے ’ڈھولیڈا‘ پر رقص کیا ہے۔

Alia Bhatt and Ranveer Singh
عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ

لی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے گانے ’ڈھولیڈا‘ پر رقص کیا ہے۔ عالیہ بھٹ فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں گیت ’ ڈھولیڈا‘  پر گجراتی لوک رقص کرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ اب فلم  میکرس نے ایک نئی ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں رنویر سنگھ بھی عالیہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم کا بی ٹی ایس ویڈیو ہے۔اس دن  رنویر سنگھ فلم `’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے سیٹ پر پہنچے جس دن اس گانے کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ رنویر نے عالیہ کے ساتھ گانا `’ڈھولیڈا‘ پر رقص کیا۔ عالیہ نے بھی ویڈیو میں اپنا تجربہ شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس گانے کی شوٹنگ ان کے لئے بہت مشکل تھی کیونکہ شوٹنگ کے وقت بہت سردی تھی اور وہ ۴؍ دن سے گانے کی ریہرسل کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پیر پر کئی زخمی ہوگئے  تھے۔

Alia Bhatt Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK