Inquilab Logo

رنویر ’جیش بھائی جوردار‘میں بالکل مختلف نظر آئیں گے

Updated: January 23, 2020, 8:22 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ بالی ووڈ کی فلموں میں انوکھے کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں ۔ وہ ہر کردار بہت اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں ۔ اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کیلئے وہ زبردست محنت کرتے ہیں ۔پدماوت میں جس طرح انہوں نے سلطان علاء الدین خلجی کا کردار ادا کیا ، وہ قابل تعریف ہے۔ اسی طرح گلی بوائے میں جھوپڑپٹی میں رہنے والے مراد کا کردار بہترین انداز میں ادا کرکے انہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

رنویر سنگھ۔ تصویر: مڈڈے
رنویر سنگھ۔ تصویر: مڈڈے

ممبئی: رنویر سنگھ بالی ووڈ کی فلموں میں انوکھے کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں ۔ وہ ہر کردار بہت اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں ۔ اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کیلئے وہ زبردست محنت کرتے ہیں ۔پدماوت میں جس طرح انہوں نے سلطان علاء الدین خلجی کا کردار ادا کیا ، وہ قابل تعریف ہے۔ اسی طرح گلی بوائے میں جھوپڑپٹی میں رہنے والے مراد کا کردار بہترین انداز میں ادا کرکے انہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ دونوں کردار یہ ثابت کرتے ہیں کہ رنویر کوئی بھی کردار آسانی سے ادا کرسکتے ہیں ۔ فی الحال وہ یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’جیش بھائی جوردار‘ میں ایک گجراتی بزنس مین کا کردار اداکررہے ہیں ۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے۔ چونکہ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اس لئے حال ہی میں اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر واٹرل ہوئی ہیں۔ جو تصاویر وائرل ہوئی ہیں ان میں وہ ایک اسکوٹر پرموبائل فون پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ فلم کے پلاٹ کے بارے میں خبریں عام نہیں ہوئی ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ فلم پیسہ وصول ہوگی نیز پروڈکشن ہاؤس کی دیگر فلموں سے ہٹ کر ہوگی۔ یش راج بینر اپنی فلموں میں چمک دمک والی دنیا دکھانے کیلئے مشہور ہے لیکن رنویر سنگھ کی یہ فلم ایسی محسوس نہیں ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلم راکٹ سنگھ، بینڈ باجا بارات اور دم لگا کے ہیشا کی طرح ہوگی۔

فلم میں رنویر سنگھ کے باپ کا کردار بومن ایرانی ادا کریں گے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے میں لطف آتا ہے۔خیال رہے کہ یہ دونوں ہی اداکار کبیر خان کی فلم ’۸۳‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ بومن ایرانی نے کہا ہے کہ ’جیش بھائی جوردار‘ کی کہانی بالکل مختلف ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کی زیادہ تر شوٹنگ گجرات میں ہوگی۔ تاہم، تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گجرات میں رنویر سنگھ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ مداحوں کی بھیڑ اکٹھا نہ ہوجائے اسی لئے شوٹنگ کے مقامات کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ فلم میں شالنی پانڈے ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK