Inquilab Logo

عامر کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک سال کیلئے ٹل گئی

Updated: August 11, 2020, 10:53 AM IST | Agency | Mumbai

عامرخان اورکریناکپور کی اداکاری سےسجی فلم لال سنگھ چڈھاکی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، اس سے پہلےفلم کو رواں سال کرسمس کے موقعے پر ریلیز کیا جانا تھا

Lal SIngh Chaddha - Pic : INN
لال سنگھ چڈھا ۔ تصویر : آئی این این

عامرخان اورکریناکپور کی اداکاری سےسجی فلم لال سنگھ چڈھاکی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، اس سے پہلےفلم کو رواں سال کرسمس کے موقعے پر ریلیز کیا جانا تھا۔ عامر خان اور کرینہ کپور کی اداکاری سے سجی فلم لال سنگھ چڈھاکے میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کو ایک سال کے لیےملتوی کر دیا ہے، اب فلم کو آئندہ سال۲۰۲۱ءمیں کرسمس کے موقعے پر ریلیز کیا جائے گا۔اس سے قبل فلم رواں سال کرسمس پر ریلیز ہونے والی تھی، تاہم وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب فلم اب اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 فلمی نقاد ترن آدرش نے ٹویٹر پر اس خبر کو شیئر کیا۔ انہوںنےلکھا’’لال سنگھ چڈھاجس میں عامرخان اور کیرینہ کپور خان شامل ہیں، اب کرسمس۲۰۲۱ءپرریلیز کی جائے گی۔‘‘لال سنگھ چڈھا۱۹۹۴ءکی امریکی فلم فوریسٹ گمپ کا ری میک ہے، یہ کامیڈی ڈرامہ فلم ہے، جس کی ہدایتکاری ادوایت چندن نےکی ہے اور اس میں عامر خان پروڈکشن کے ساتھ وایاکوم ۱۸؍موشن پکچرز بھی شامل ہے۔فلم میں مونا سنگھ بھی اہم کردار میں ہیں۔
 اس سے پہلے بھی عامر خان نے کرینہ کپور کے ساتھ فلم تھری ایڈیٹ میں کام کیا تھا، فلم تھری ایڈیٹ میں عامر خان نے ایک انجینئر کا رول ادا کیا تھا۔فلم تھری ایڈیٹ کے بڑے کرداروں میں بومن ایرانی بھی شامل تھے، جنہوں نے کالج پرنسپل کا رول ادا کیا تھا۔

aamir khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK