Inquilab Logo

شاہد کی فلم جرسی کی ریلیز۲۲؍ اپریل تک ملتوی

Updated: April 15, 2022, 11:31 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار شاہد کپور کی فلم جرسی کی ٹیم نے فلم کی ریلیز۲۲؍ اپریل تک ملتوی کرکے خود کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

Shahid Kapoor in the movie Jersey.Picture:INN
فلم جرسی میں شاہد کپور ۔ تصویر: آئی این این

اداکار شاہد کپور کی فلم جرسی کی ٹیم نے فلم کی ریلیز۲۲؍ اپریل تک ملتوی کرکے خود کو بڑے نقصان سے بچالیا۔ شاہد کپور اور مرونال ٹھاکر کی جرسی کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے، فلم اب۱۴؍ اپریل کے بجائے ۲۲؍ اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ جنوبی ہند کی۲؍ بڑی فلموں کے جی ایف۲؍ اور ’بیسٹ ‘کی ۱۴؍ اپریل کو ریلیز کے باعث کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ہند فلم کی ری میک جرسی جو فلم بینوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، اس کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔فلم میکرس نے بڑے بجٹ کی کے جی ایف۲؍ اور فلم بیسٹ سے مقابلہ ٹالنے کے لئے تاریخ بدلنے کا فیصلہ کیا تاکہ اُن کی فلم کی کمائی متاثر نہ ہو۔کے جی ایف ۲؍ جس کی ایڈونس بکنگ۷؍ اپریل کو کھولی گئی تھی، جنوبی ہندوستان جیسے تمل ناڈو اور کیرالا میں اس کے زیادہ تر شو پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK