Inquilab Logo

روہت شیٹی ممبئی پولیس کی مدد کو پھر آگے آئے

Updated: June 10, 2020, 12:37 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے ’انٹرٹینر نمبر وَن‘ ہدایتکار روہت شیٹی ایک مرتبہ پھر ممبئی پولیس کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں

rohitshetty.photo:inquilab
روہت شیٹی۔تصویر:انقلاب

بالی ووڈ کے ’انٹرٹینر نمبر وَن‘ ہدایتکار روہت شیٹی ایک مرتبہ پھر ممبئی پولیس کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سب سے زیادہ ممبئی شہر میں قہربرپا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات مسلسل ضرورت مندوں کی مدد کیلئے سامنے آرہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ ’کورونا واریئرس‘ کی بھی مدد کررہے ہیں۔ حال ہی میں روہت شیٹی نے ایک مرتبہ پھر ممبئی پولیس کیلئے اپنے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں۔ روہت کی اس مدد کیلئے ایک پولیس افسر نے بھی ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ روہت شیٹی نے پولیس اہلکاروں کی ذمہ داری اور مجبوری کو سمجھتے ہوئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ انہوں نے جوہو پولیس اسٹیشن کے عملے کیلئے ۱۷؍ کمروں کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ ڈیوٹی کے دوران اپنے کنبہ کو بھی اس انفیکشن سے بچا سکیں۔ ڈیوٹی کے بعد یہ پولیس اہلکار گھر جانے کی بجائے یہاں رہیں گے۔ اس سے قبل روہت شیٹی نے ’کوروناواریئرس‘ کیلئے ممبئی کے ۸؍ ہوٹلوں میں کمرے بک کرائے تھے، جہاں ان کے آرام اور کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK