Inquilab Logo

روہت شیٹی نے شلپا شیٹی کو پولیس افسر بنا دیا 

Updated: April 28, 2022, 11:43 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اسٹریمنگ سروس ’او ٹی ٹی‘ پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، وہ ایک سیریز میں پولیس اہلکار کے طورپر اپنے جلوے بکھیریں گی۔

Shilpa Shetty .Picture:INN
شلپا شیٹی ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اسٹریمنگ سروس ’او ٹی ٹی‘ پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، وہ ایک سیریز میں پولیس اہلکار کے طورپر اپنے جلوے بکھیریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی پر ایک سیریز تیار کی جارہی ہے جس میں انڈین پولیس فورس کی کہانی پیش کی جائے گی، اس سیریز میں شلپا سمیت سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار نبھائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیریز کا ایکشن سے بھرپور پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا جس میں اداکارہ گن تھامے کھڑی ہیں اور پیچھے گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ پوسٹر میں شلپا کو پولیس کی جرسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس سیریز میں پولیس کے کردار کو فکشن کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر روہت شیٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ میرے لیے بہت خاص ہے جس پر میں کئی سال سے محنت کررہا ہوں اور امیزون پرائم ویڈیو کے اشتراک سے یہ سیریز عوام کے سامنے پیش کی جائے گی، مجھے امید ہے سیریز کامیابی کے منازل طے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK