Inquilab Logo

روہت شیٹی ویب سیریز بنائیں گے

Updated: April 23, 2022, 12:32 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی اداکار سدھارتھ ملہوترا کو لے کر ایک ویب سیریز بنانے جا رہے ہیں۔ روہت شیٹی کی پہلی ویب سیریزپولیس پر مبنی ہونے والی ہے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں ہیں۔

View of Rohit Shetty`s web series..Picture:INN
روہت شیٹی کی ویب سیریز کا منظر۔ تصویر: آئی این این

=بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی اداکار سدھارتھ ملہوترا کو لے کر ایک ویب سیریز بنانے جا رہے ہیں۔ روہت شیٹی کی پہلی ویب سیریزپولیس پر مبنی ہونے والی ہے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں ہیں۔ روہت شیٹی نےاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی پہلی ویب سیریزکا پوسٹرشیئر کیا ہے، جس میں سدھارتھ ملہوترا ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر میں سدھارتھ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ تصویر میں پشت  دکھائی دےرہی ہے، جس میں وہ اپنے دونوں ہاتھ باندھے ہوئےکھڑے ہیں اور انہوں نے کالا چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔انکے سامنے پولیس کی کئی گاڑیاں بھی  موجود ہیں۔اس پوسٹر کے ساتھ روہت شیٹی نے کیپشن میں بتایا کہ ۲۰؍اپریل کووہ کچھ بڑا اعلان کرنے والےہیں۔کیپشن میں لکھا ہے’’ایکشن کل صبح ۱۱؍بجے شروع ہوگا۔‘‘روہت شیٹی کی یہ ایکشن پیڈ ویب سیریز ایمیزون پرائیو ویڈیو پر سٹریم ہوگی۔ اس ویب سیریز کی ہدایت کاری سوشانت پرکاش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK