Inquilab Logo

روہت شیٹی کی جانب سے ’کووِڈ واریئرس‘ کی مدد

Updated: April 24, 2020, 6:40 AM IST | Agency | Mumbai

ہدایتکار روہت شیٹی نے ’کووِڈ واریئرس‘ کیلئے ۸؍ ہوٹلوں میں آرام کرنے اور کھانے کا بندوبست کیا ہے۔

Rohit Shetty - Pic : INN
روہت شیٹی ۔ تصویر : آئی این این

ہدایتکار روہت شیٹی نے ’کووِڈ واریئرس‘ کیلئے ۸؍ ہوٹلوں میں آرام کرنے اور کھانے کا بندوبست کیا ہے۔ جب سے کورونا وائرس شروع ہوا ہے تبھی سے روہت شیٹی ضرورت مندوں کیلئے کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ’ڈیوٹی سول واریئرس‘ کیلئے شہر کے ۸؍ ہوٹلوں میں آرام اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔
 ممبئی پولیس نے ’ڈیوٹی سول واریئرس‘ کیلئے شہر کے۸؍ ہوٹلوں میں قیام، آرام کرنے، لباس کی تبدیلی، رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کرنے کیلئے روہت شیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے روہت شیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’روہت شیٹی نے ہمارے آن ڈیوٹی ’کووِڈ واریئرس‘ کیلئے شہر کے ۸؍ ہوٹلوں میں قیام، آرام، لباس کی تبدیلی، رات کے کھانے اور صبح کے ناشتہ جیسی سہولیات فراہم کی ہیں۔ کورونا سے لڑنے اور ممبئی کو محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کرنے کیلئے ان کے اس طرح تعاون پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قبل ازیں روہت ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز‘ کے ریلیف فنڈ میں ۵۱؍ لاکھ روپے کی امداد کرچکے ہیں۔ انہوں نے یہ رقم یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے دی تھی تاکہ کام بند ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK