Inquilab Logo

سیف علی خان نےکرسمس کے موقع پر کرینہ کپور کیلئے گٹار بجائی

Updated: December 27, 2022, 1:14 PM IST | Mumbai

سیف علی خان کاایک ویڈیو منظر عام پر آیاہےجس میں وہ گٹار بجاتے نظر آ رہے ہیں۔

In the first picture, Saif Ali Khan is playing the guitar while in the second picture, his son is dancing
پہلی تصویر میں سیف علی خان گٹار بجاتے ہوئے جبکہ دوسری تصویر میں ان کا بیٹا ناچ رہا ہے

سیف علی خان کاایک ویڈیو منظر عام پر آیاہےجس میں وہ گٹار بجاتے نظر آ رہے ہیں۔کرسمس نائٹ کایہ ویڈیو کرینہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرشیئر کیاہے۔درحقیقت کرینہ ان دنوں اہل خانہ کے ساتھ لندن میں چھٹیاںمنا رہی ہیں، جہاں انہوں نے کرسمس بہت خاص اندازمیں منایا۔ سیف اور جہانگیر کے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا  رہا ہے۔ 
سیف مختلف اوتار میں نظر آئے
 ویڈیومیں سیف ایک مختلف اوتار میں نظر آ رہےہیں۔ وہ خوبصورت کرسمس ٹری کے پاس بیٹھے گٹار بجا رہے ہیں،جو بہت رومانوی لگ رہا ہے۔ویڈیوپوسٹ کرتےہوئےکرینہ نے لکھا ’’کرسمس منانےکابہترین طریقہ اپنی محبت کے ساتھ گٹار بجانا ہے۔اپنےبچوں اور بہترین دوستوں کے ساتھ رہنا، روشنی اور موسیقی سب کو پسند ہوتی ہے۔ میری کرسمس۔‘‘
سیف  اورکرینہ کی آنے والی فلمیں
 کام کےتعلق سے بات  کی جائے تو، کرینہ کپور خان کے پاس اس وقت بہت ساری فلمیں  ہیں۔ وہ جلدہی دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس میں وجے ورمااورجے دیپ اہلاوت کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کےعلاوہ انہوں نے ہدایت کار ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک دلچسپ تھریلر فلم کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ سیف جلد ہی فلم آدی پروش میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK