Inquilab Logo

کرینہ کپور کے سامنے سیف علی خان نے وراٹ اور انوشکا کی تعریف کی

Updated: January 25, 2021, 11:45 AM IST | Agency | Mumbai

سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی ووڈ کے ان جوڑوں میں شامل ہیں جن کی بانڈنگ کی اکثر تعریف کی جاتی ہے۔ایسے جوڑوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی اور انوشکاشرما کا نام بھی شامل ہے

Saif Ali Khan.Picture :INN
سیف علی خان۔ تصویر:آئی این این

 سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی ووڈ کے ان جوڑوں میں شامل ہیں جن کی بانڈنگ کی اکثر تعریف کی جاتی ہے۔ایسے جوڑوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی اور انوشکاشرما کا نام بھی شامل ہے۔ دونوں جوڑے شادی کےبعد گھر اور پیشہ ورانہ زندگی میں متوازن رہتے ہیں اور یہ لوگوں کیلئےایک مثال ہیں۔ ان دونوں میں سے کسی کی شادی شدہ زندگی کو بہترکہنا مشکل ہے۔ تاہم ، جب کرینہ نےسیف سے پوچھا توانہوں نے دلچسپ  جواب دیا۔
سیف نےبتایاکہ وراٹ-انوشکا کیوں پسند ہے
 سیف علی خان کرینہ کپور کے چیٹ شو میں پہنچ گئے۔ جدید شادیوں پر باتیں ہوئیں۔ جب کرینہ نے سوال کیا کہ کون سےجوڑے کی شادی کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔ اس پر سیف نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کانام لیا۔سیف نے کہا کہ، کس کی شادی ٹھیک چل رہی ہے ، کون جان سکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور ہوسکتا ہے کہ نہ بھی ہو۔ تو مجھے وراٹ-انوشکا پسندہے۔ لگتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح ہم آہنگی قائم رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں خوش نظر آتے ہیں یا شاید میرے والدین میں بھی ایسا ہی توازن تھا۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ جیسے فلم اسٹار اور کرکٹر۔ دو مختلف دنیا۔
کرینہ نےپوچھا کہ اپنا نام کیوں نہیں لیا؟
 کرینہ مذاق میں اپنے شوہر کو بیچ میں ہی روک دیا کہ صرف وراٹ-انوشکا ہی کیوں؟ سیف نےاپنا اوران کانام کیوں نہیں لیا۔سیف نے اس پرجواب دیا، اپنی تعریف کرنا اچھا نہیں نا، کہیں نظر نہ لگ جائے۔انوشکا اور وراٹ حال ہی میں بچی کے والدین بنےجبکہ کرینہ بھی دوبارہ حاملہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK