Inquilab Logo

سلمان خان اورپوجا ہیگڑے کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی ‘ کی شوٹنگ شروع

Updated: May 15, 2022, 9:00 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڑے کی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

Pooja Hegde gave information about the film
پوجا ہیگڑے نے فلم سے متعلق جانکاری دی

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڑے کی آنے والی فلم  ’کبھی عید کبھی دیوالی‘  کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم  ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کو لے کر  سرگرم  ہیں۔ فلم میں سلمان کے مقابل پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی۔ فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع ہو چکی  ہے۔ پوجا ہیگڑے نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی ہے۔پوجا ہیگڑے نے اپنے انسٹاگرام پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ سلمان خان کا لکی بریسلٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔’ کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کی جانکاری  دیتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے لکھا  ’شوٹ شروع ہوچکا ہے۔‘‘
     سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ سلمان کے بہنوئی آیوش شرما اور ظہیر اقبال بھی کبھی اس  فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کامیڈی ایکشن تھریلر ہوگی۔ اسے ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK