Inquilab Logo

سپراسٹاروں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا: سلمان خان

Updated: November 24, 2021, 12:02 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارس کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا۔ حالیہ دور میں سنیما میں کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارس کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا۔ حالیہ دور میں سنیما میں کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ او ٹی ٹی کی شکل میں ایک نیا پلیٹ فارم ابھر کر سامنے آیا ہے۔ او ٹی ٹی کے بڑھتے ہوئے تسلط کے پیش نظر اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ اس سے ہندی فلم انڈسٹری میں اسٹارڈم کا دور ختم ہو جائے گا لیکن سلمان خان ایسا نہیں مانتے۔ سلمان خان کا کہنا ہے ’’مجھے نہیں لگتا کہ ستاروں کا دور کبھی ختم ہوگا۔ یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ یہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ `ہم جائیں گے تو کوئی اور آئے گا، اب نوجوان نسل کے پاس اپنا سپر اسٹارڈم ہوگا۔ میں کئی برسوں سے سن رہا ہوں کہ یہ آخری جنریشن ہے، ہم نوجوان نسل کے لیے سب کچھ اتنا آسان نہیں چھوڑنے والے ہیں۔ ہم سب کچھ انہیں سونپ کر جانے والے نہیں ہیں۔ محنت کرو بھائی، ۵۰؍ پلس میں ہم محنت کر ہی رہے ہیں، تو آپ بھی محنت کرو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK