Inquilab Logo

سلمان خان نے بغیر شرٹ والی تصویرشیئر کی

Updated: April 11, 2022, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نےسوشل میڈیا پر ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی ہےجس میں ان کا بیسٹ موڈ نظر آرہا ہے۔

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نےسوشل میڈیا پر ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی ہےجس میں ان کا بیسٹ موڈ نظر آرہا ہے۔ سلمان کی اس سپر ہاٹ باڈی کو دیکھ کر ان کے مداحوں کو ان کی آنے والی فلم ’ٹائیگر۳؍‘ یاد آنے لگی ہے۔سلمان نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ایڈیٹ تصویرشیئرکی ہےجس میں وہ پتوں کے درمیان جم لک میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں سلمان فل ایکشن موڈ میں دکھائی دےرہے ہیں۔ پوسٹ کو شیئرکرتے ہوئے سلمان نے لکھا ’’گرین لیوز میٹرز‘‘۔ سلمان کا یہ لک مداحوں کو خوب پسندآرہا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹائیگر۳‘میںسلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم۲۱؍اپریل۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK