Inquilab Logo

سلمان خان کوکالے ہرن معاملےمیں عدالت میں حاضر ہونےکاحکم

Updated: September 15, 2020, 1:29 PM IST | Agency | Mumbai

پانچ؍سال قید کی سزا کے خلاف عرضداشت میں سیشن کورٹ نے اگلی سماعت ۲۸؍ستمبر کوبذات خود سلمان خان کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔  ریاست راجستھان کے ضلع جودھپورمیں کالے ہرنوں کے شکار معاملے پر سلمان خان کو ایک رورل کورٹ کےجسٹس کی جانب سےسزا سنائے جانے کے سبب سلمان خان کی جانب سے دائرعرضی اور آرمس ایکٹ معاملےپر ضلع اورسیشن عدالت میں پیر کو سماعت ہوئی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت۲۸؍ستمبر کو دوبارہ ہوگی۔

Salman Khan. Picture:INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

 ریاست راجستھان کے ضلع جودھپورمیں کالے ہرنوں کے شکار معاملے پر سلمان خان کو ایک رورل کورٹ کےجسٹس کی جانب سےسزا سنائے جانے کے سبب سلمان خان کی جانب سے دائرعرضی اور آرمس ایکٹ معاملےپر ضلع اورسیشن عدالت میں پیر کو سماعت ہوئی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت۲۸؍ستمبر کو دوبارہ ہوگی۔ سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جودھ پور نے سلمان خان کوآئندہ سماعت کے دوران پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان پر آرمس ایکٹ کا ایک مقدمہ درج کیا گیاتھا، جس پر چیف جسٹس دیہی عدالت نےسلمان خان کو بری کردیا تھا، ریاستی حکومت نےسی جے ایم رورل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ جودھ پور ضلع میں اپیل دائر کی تھی، کیس کی سماعت پیر کو ڈی جے کورٹ جودھ پور رورل میں ہونی تھی۔  واضح رہےکہ’’کالے نایاب ہرنوں کے شکار کے معاملے میں سلمان خان کو جودھپور کی ایک رورل عدالت کے چیف جسٹس نے ۵؍ سال قید کی سزا سنائی تھی، اس سزا کے خلاف جودھ پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سلمان خان کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی۔پیر کو اسی معاملے پر سماعت ہوئی۔جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجندر کاسوال نے سلمان خان کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر سوال کیا، جس پر سلمان خان کے وکیل ہستی مل سارسوت نے معذرت کیلئےدرخواست دی اور کورونا وباکے سبب حاضر نہ ہونے کی بات کہی۔جس کے بعد ڈی جے گرامین نے آئندہ سماعت پر سلمان خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سلمان خان کو۲۸؍ ستمبر کو ہونے والی سماعت میں پیش ہونا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK