Inquilab Logo

سلمان خان جاسوس کا کردار نبھائیں گے

Updated: June 23, 2021, 1:28 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر جاسوس کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔بالی ووڈ میں ایسا کہا جارہا ہے کہ ہدایتکار راجکمار گپتابلیک ٹائیگر کے نام سےمشہور ہندوستانی جاسوس رویندر کوشک کی زندگی پر مبنی فلم بنانےجا رہےہیں۔

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر جاسوس کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔بالی ووڈ میں ایسا کہا جارہا ہے کہ ہدایتکار راجکمار گپتابلیک ٹائیگر کے نام سےمشہور ہندوستانی جاسوس رویندر کوشک کی زندگی پر مبنی فلم بنانےجا رہےہیں۔
 بتایا جارہا ہےکہ یہ تھریلرفلم ہوگی،جو ہندوستانی تاریخ کے سچے واقعات  پر مبنی ہے۔ راج کمار گپتا تقریباً ۵؍ سال سےرویندر کوشک کی زندگی پر تحقیق کر رہےہیں۔یہ فلم رویندر کوشک کے اچیومنٹس اور وراثت پر مبنی ہوگی۔یہ کہا جارہا  ہے کہ راجکمار گپتا  اس فلم کی  اسکرپٹ سلمان خان کو سنا چکے ہیں جسےسننے کے بعد سلمان نے اس کردار کو کرنےکیلئےہاں کر دی۔ ہندستانی جاسوس رویندر کوشک پر بننے والی فلم تھریلراور ایکشن سے بھرپور ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK