Inquilab Logo

سنجے دت نےکے جی ایف کو اپنی زندگی کی خاص فلم قرار دیا

Updated: April 27, 2022, 12:09 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈاداکارسنجے دت نے حال ہی میں ریلیز ہونےوالی اپنی فلم ’کے جی ایف چیپٹر۲‘ کی کامیابی پر ایک خصوصی نوٹ لکھا کہ کچھ فلمیں دوسروں سے زیادہ خاص ہوتی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

Sanjay Dutt in a scene from his new film `KGF`.Picture:INN
سنجے دت اپنی نئی فلم ’کے جی ایف‘ کےایک منظر میں۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈاداکارسنجے دت نے حال ہی میں ریلیز ہونےوالی اپنی فلم ’کے جی ایف چیپٹر۲‘ کی کامیابی پر ایک خصوصی نوٹ لکھا کہ کچھ فلمیں دوسروں سے زیادہ خاص ہوتی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ انسٹاگرام پر منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکارنےاپنے۵ء۶؍ملین فالوورزکےساتھ شیئر کیے گئے پیغام میں الفاظ کی شکل میں اپنے دل کی باتیں ظاہر کیں۔سنجے دت نے اپنے پوسٹ میںکہاکہ کچھ ایسی فلمیں ہوتی ہیں جو دوسروں سے زیادہ خاص ہوتی ہیں اور مجھے ایک ایسی فلم کی تلاش تھی جو مجھے میرے کمفرٹ زون سے باہر دھکیل دے۔ اداکار نے کہا کہ ’کے جی ایف چیپٹر۲‘ میرے لیےوہ فلم تھی جس نے مجھے میری اپنی صلاحیتوں کی یاد دلائی۔اُنہوں نے کہا کہ میرا کردارکیسے نکلا اس کا کریڈٹ پوری طرح میرے ہدایت کار پرشانت نیل کو جاتا ہے۔سنجے دت نے مزید کہا کہ یہ فلم ہمیشہ ایک یاد دہانی کرائےگی کہ جب بھی زندگی کوئی سرپرائز دیتی ہے، آپ کے اندر اس سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK