Inquilab Logo

سنجے دت نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ ’کھلنائک‘ میں ان کے ذریعہ ادا کیا گیابلو کا کردار نبھائیں

Updated: October 24, 2022, 12:57 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت کاکہنا ہے کہ وہ اپنی سپرہٹ فلم کھلنائک میں بلّو کا کرداررنویر سنگھ سے نہیں کروانا چاہتے ہیں۔

Sanjay Dutt .Picture:INN
سنجےدت ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت کاکہنا ہے کہ وہ اپنی سپرہٹ فلم کھلنائک میں بلّو کا کرداررنویر سنگھ سے نہیں کروانا چاہتے ہیں۔سنجے دت نے۱۹۹۳ءکی فلم کھلنائک میں بلو کا کردارادا کیا تھا۔سنجے دت حال ہی میں ڈیجیٹل شو کیس تو بنتا ہے میں نظر آئے۔ شو میں ورون شرما نے سنجے دت سےپوچھا کہ ان کی فلم کھلنائک کے ریمیک میں سنجے دت کا کردار کس اداکار کو نہیں کرنا چاہیے؟ سنجے دت کو۳؍ انتخاب میں رنویر سنگھ، رنبیر کپور اور وکی کوشل کا نام دیا گیا۔اس پر سنجے دت نے رنویر سنگھ کا نام لیا۔ سنجے دت نے کہا، `میں نہیں چاہتا کہ رنویر سنگھ یہ فلم کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK