Inquilab Logo

سنجے دت کی کیموتھراپی کے بعد نئی تصاویر سامنے آئیں

Updated: October 07, 2020, 12:02 PM IST | Agency | Mumbai

ایک مداح نے انسٹا گرام پر شیئر کیا تووہ وائرل ہونے لگی، بڑی تعداد میں لوگ انہیں صحت سے متعلق نیک تمنائوں کا اظہار کررہے ہیں

Sanjay Dutt. Picture:INN
سنجے دت۔ تصویر: آئی این این

 کینسر کا شکار ہونے والےاداکار سنجے دت کی نئی تصاویرسامنے آگئی ہیں جن میں وہ ظاہری طور پر بھی بیمار دکھائی دے رہے ہیں۔سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہے اور وہ اس کےچوتھے اسٹیج پر ہیں جس کا وہ علاج بھی کروارہے ہیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت کی ایک مداح نے اداکار کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ظاہری طور پر بہت بیمار دکھائی دے رہے ہیں۔دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیموتھراپی کے بعد سنجے دت کافی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔جیسے ہی ان کی مداح نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تو یہ وائرل ہوگئی۔تصویر دیکھتے ہی سنجے دت کے مداحوں نے ان کی صحت سےمتعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی۔واضح رہے کہ۱۱؍ اگست کوبالی ووڈ کے سنجو بابا نے اعلان کیا تھا کہ انھیں صحت کےمسائل ہیں جس کے باعث وہ اپنے کام سے وقفہ لے رہے ہیں۔بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ سنجے دت اپنےگھر کے باہر ایک شخص سے کہہ رہے تھے کہ میرے لیے دعا کریں۔اس کے علاوہ سنجے دت کو ممبئی کے ایک اسپتال میں دورے کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ممکنہ طور پر وہ اپنا علاج کروارہے تھے۔بعدازاں سنجے دت کی اہلیہ نے بھی ان کے بیمار ہونےکی تصدیق کی تھی تاہم انھوں نے مداحوں کو سنجے دت کی بیماری کے اسٹیج سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK