Inquilab Logo

نشہ کی لت میں گرفتارسنجو بابا نے خود کوورزش کے ذریعے تبدیل کیا

Updated: April 22, 2022, 10:41 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار نے کہا کہ نشہ کی عادت چھڑانے کیلئے ایک عرصہ تک علاج کروایا اور ورزش کا سہارا لیا

Sanjay Dutt. Picture:INN
کے جی ایف ۲؍ کی کامیابی نے سنجے دت کے کریئر کو نیا رخ دیا ہے ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے سنجو بابا نے کہا ہے کہ ماضی میں منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے لوگ انہیں ’چرسی‘ کہا کرتے تھے لیکن پھر میں نے خود کو ورزش کے ذریعے تبدیل کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں معروف اداکار سنجے دت نے بتایا کہ نشے کی عادت چھڑانے کے لیے میں نے ایک عرصے تک علاج کرایا اور جب گھر واپس لوٹا تو لوگ مجھے دیکھ کر ’چرسی‘ کہا کرتے تھے لیکن پھر میں نے ٹھان لی کہ اس سے بچنے کے لیے کچھ کرنا پڑے گا اور اس طرح میں نے ورزش شروع کی جس کے بعد وہی لوگ میری تعریف کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ چرسی کہہ کر پکارے جانے پر مجھے بہت برا لگتا تھا اسی سبب میں نے خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ساری محنت ورزش پر لگا دی اور پھر یہ آوازیں سنتا تھا کہ ’’کیا باڈی ہے۔‘‘اداکار کا کہنا تھا کہ میں منشیات استعمال کرکے خود کو بہتر محسوس کرتا تھا اور مجھے خواتین سے بہت شرم آتی تھی اسی لیے ان کا سامنا یا بات چیت بھی کم کرتا تھا لیکن نشے کی حالت میںشرمیلا پن ختم ہوجاتاتھا اور خواتین سے بات کرسکتا تھا۔سنجے دت کی نئی فلم ’پرتھوی راج‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں اکشے کمار سمیت دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK