Inquilab Logo

سارہ علی خان حب الوطنی پر مبنی فلم میں کام کریں گی

Updated: August 25, 2022, 11:33 AM IST | Agency | Mumbai

 سارہ علی خان حب الوطنی پر مبنی فلم ’اے وطن…میرے وطن کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ اس میں وہ مجاہدآزادی  اوشا مہتا کا کردار ادا کریں گی۔  

Sara Ali Khan .Picture:INN
سارہ علی خان۔ تصویر:آئی این این

 سارہ علی خان حب الوطنی پر مبنی فلم ’اے وطن…میرے وطن کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ اس میں وہ مجاہدآزادی  اوشا مہتا کا کردار ادا کریں گی۔  ان کی فلم ’اے وطن …میرے وطن‘ کی ہدایت کاری کنن ائیر انجام دیں گے اور اسے کرن جوہر پروڈیوس کریں گے۔ کنن کو ابھینو بندرا کی بایوپک پر بھی کام کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق فلم رواں سال ستمبر میں فلور پر جائےگی۔ سارہ نے اس سال کے شروع میں ہی فلم سائن کی تھی۔ انہوں نے اپنے باقی تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ اب وہ اپنی پوری توجہ اس فلم پر مرکوز کر سکتی ہیں۔ سارہ نے پہلے ہی فلم کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وہ پہلی بار حقیقی زندگی کا کردار ادا کرنے کی بھی منتظر ہیں۔ یہ بھی سناجارہا ہے کہ یہ فلم بنیادی طور پر ایک زیر زمین ریڈیو اسٹیشن پر مبنی ہوگی جسے اوشا مہتا نے `’کانگریس ریڈیو‘ کے نام سے شروع کیا تھا جو۱۹۴۲ءمیں ’ہندوستان چھوڑو ‘تحریک کے دوران چند ماہ تک جاری  رہا تھا۔’کانگریس ریڈیو‘ نے جدوجہد آزادی میں ایک اہم کردار ادا کیاتھاکیونکہ یہ غیر سنسر شدہ خبریں اور دیگر معلومات نشر کرتا تھا جسے برطانوی حکومت ہند نے ممنوع قرار دیا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ فلمساز کیتن مہتا بھی اوشا مہتا کی بایوپک پر کام کر رہے ہیں کیونکہ  وہ ان کی رشتہ دار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK