Inquilab Logo

اَترنگي رے میں سارہ ڈبل رول کریں گی

Updated: February 23, 2020, 2:49 PM IST | Agency | Mumbai

سارہ علی خان فلم ’اَترنگي رے‘ میں ڈبل رول کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ بالی ووڈ ہدایتکار آنندایل رائے فلم ’اَترنگي رے‘ بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان کے اہم کردار ہیں۔

سارہ علی خان ۔ تصویر : آئی این این
سارہ علی خان ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : سارہ علی خان فلم ’اَترنگي رے‘ میں ڈبل رول کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ بالی ووڈ ہدایتکار آنندایل رائے فلم ’اَترنگي رے‘ بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان کے اہم کردار ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سارہ علی خان اس فلم میں ڈبل رول ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ وہ اکشے کمار اور دھنش دونوں کے کرداروں کے ساتھ ۲؍ الگ الگ زمانوں میں رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ سارہ کے کردار کا تعلق بہار سے اور دھنش کے کردار کا تعلق جنوبی ہند سے ہوگا۔ ان دونوں کی ’کراس کلچر‘ داستان عشق کو پردۂ سیمیں پر دکھایا جائے گا۔ سارہ علی خان اور دھنش فلم ’اَترنگي رے‘ کی شوٹنگ مارچ میں شروع کرنے والے ہیں جبکہ اکشے کمار اپریل میں اس کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس فلم کو ۹۰۔۸۰؍ دنوں میں یعنی جون ۲۰۲۰ء تک ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔ فلم ۱۴؍ فروری ۲۰۲۱ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK