Inquilab Logo

سیف اور امریتا کے طلاق پر سارہ علی خان کا انکشاف

Updated: November 05, 2021, 12:48 PM IST | Agency | Mumbai

سارہ علی خان۹؍ سال کی تھیں جب ان کے والدین امریتاسنگھ اور سیف علی خان کے راستے الگ ہوگئے ۔ سارہ علی خان کے علاوہ امریتا اور سیف کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان بھی ہے

Sara Ali Khan`s revelation on the divorce of Saif and Amrita.Picture:INN
سیف اور امریتا کے طلاق پر سارہ علی خان کا انکشاف۔ تصویر: آئی این این

سارہ علی خان۹؍ سال کی تھیں جب ان کے والدین امریتاسنگھ اور سیف علی خان کے راستے الگ ہوگئے ۔ سارہ علی خان کے علاوہ امریتا اور سیف کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان بھی  ہے جو فی الحال بالی ووڈ سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ اکثر سارا علی خان کو اپنے والدین یعنی سیف اور امریتا کے رشتے پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اب سارہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے والدین کے طلاق کے بارے میں بات کی اور کہا کہ میری ماں ، جو مجھے نہیں لگتا کہ ۱۰؍ سال میں ہنسی تھیں ، اچانک ہنسنے لگی تھیں ۔سارہ علی خان نے ایک انٹرویو میں بات چیت کے دوران کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی اپنی عمر کے دیگر لوگوں کے موازنہ میں تھوڑا زیادہ با شعور(میچور) رہی ہوں اور ۹؍ سال کی عمر میں بھی ، مجھے لگتا ہے کہ میں یہ سمجھنے کیلئے کافی میچور تھی کہ ہمارے گھر میں ایک ساتھ رہنے والے یہ دو لوگ خوش نہیں تھے اور جب وہ الگ الگ رہنے لگے تو زیادہ خوش رہنے لگے ۔مثال کیلئے میری ماں ، جو مجھے نہیں لگتا کہ۱۰؍ سال میںمیں ہنسی تھیں ، اچانک خوش ، خوبصورت اور پرجوش رہنے لگی تھیں ، جیسا کہ انہیں ہونا چاہئے تھا۔ اگر دو الگ الگ گھروں میں رہ کر خوش ہیں تو میں دکھی کیوں ہوں گی ، میرے والدین الگ الگ رہ کر خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK