Inquilab Logo

باڈی گارڈ کی بدتمیزی پر سارہ نے فوٹوگرافر سے معافی مانگی

Updated: December 02, 2021, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار سیف علی خان اور سابق اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی  سارہ علی خان کی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔

Sara Ali Khan.Picture:INN
سارہ علی خان ۔ تصویر: آئی این این

اداکار سیف علی خان اور سابق اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی  سارہ علی خان کی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔نوابوں کے ’پٹودی‘ خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سارہ  خان کی خوش اخلاقی سے متعلق تو ہر کوئی جانتا ہے، سارہ خان کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک نئے ویڈیو نے سب ہی کو اُن کی تربیت کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ سارہ خان کو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیٹ سے باہر موجود فوٹو گرافرس سے اپنے گارڈ کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر خود معذرت کر رہی ہیں۔سارہ علی خان کے گارڈ کی جانب سے ایک فوٹو گرافر کو دھکا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فوٹو گرافر گر گیا تھا۔سارہ علی خان کو اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد انہوں نے بذاتِ خود فوٹوگرافرز سے معافی مانگی۔سارہ  خان کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گارڈس کو  میڈیا ورکرس سے تحمل مزاجی سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہوئے فوٹوگرافرس سے معافی مانگ رہی ہیں۔سارہ کے اس اقدام پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن کی والدہ، امریتا سنگھ کی تربیت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK