Inquilab Logo

سارہ تنڈولکرجلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی 

Updated: April 28, 2022, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai

سابق کرکٹر سچن تنڈولکر کی بیٹی سارہ تنڈولکر جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتی ہیں۔

Sara Tendulkar. Picture:INN
سارہ تنڈولکر۔ تصویر: آئی این این

سابق کرکٹر سچن تنڈولکر کی بیٹی سارہ تنڈولکر جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ کو فلموں میں بہت زیادہ دلچسپی ہے اور وہ جلد ہی بالی ووڈ میں نظر آسکتی ہیں۔ حال ہی میں سارہ سے متعلق ذرائع نے کچھ انکشافات کیے اور بتایا کہ سارہ گلیمر کی دنیا میں اپنا کرئیر بنانا چاہتی ہیں۔ساتھ ہی ان کے والدین بھی سارہ کے اس فیصلے کی حمایت میں ہیں۔مداح سارہ کو بہت پسند کرتے ہیں۔صرف انسٹاگرام پر ان کے ۱۹؍ لاکھ فالوورز ہیں۔ذرائع  کے مطابق سارہ جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کر سکتی ہیں۔ سارہ کو اداکاری پسند ہے اور انہوں نے اداکاری کے طریقے بھی سیکھے ہیں کیونکہ وہ کچھ برانڈز کی تشہیر کر رہی ہیں۔۲۴؍ سالہ سارہ نے یونیورسٹی آف لندن سے میڈیسن کی تعلیم حاصل کی ہے لیکن  وہ گلیمر کی دنیا میں اپنا کرئیر بنانا چاہتی ہے۔ذرائع نے مزید  بتایا کہ  ابھی لوگ سارہ کی اداکاری کے پہلو کو  زیادہ نہیں جانتے۔ سارہ ایک پروفیشنل ماڈل ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پرکافی پسند کی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK