Inquilab Logo

سارہ علی خان نے سُشانت سنگھ راجپوت کویاد کیا

Updated: July 30, 2020, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئےان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

sara ali khan - Pic : INN
سارہ علی خان ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئےان کی  ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
 سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد   ان کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ ۲۴؍جولائی کو ریلیز ہوگئی۔ اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس بھی مل رہا ہے۔  سارہ نے سُشانت کے ساتھ فلم ’کیدارناتھ‘ سے انڈسٹری میں آغازکیا تھا۔ سارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سُشانت سنگھ راجپوت کا ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔  اس تصویر میں  سارہ کے والد سیف علی خان کے ساتھ سُشانت نظر آرہے ہیں۔   تصویر شیئر کرتے ہوئے  سارہ نے سیف اور سُشانت کے درمیان مماثلت شیئر کی۔ سارہ نے کیپشن میں لکھا  ’’صرف دو جنٹلمین جنہوں نے مجھ سے وین گو، ٹیلی اسکوپ ، پلینیٹیرئم ، گٹار ، ناردرن لائٹس ، کرکٹ ، پنک فلائیڈ ، نصرت صاحب اور اداکاری تکنیک کے بارے میں باتیں کیں۔ آپ دونوں کی یہ آخری مماثلت ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK