Inquilab Logo

رتیک روشن کی صحت کے تعلق سے سنجیدہ سوال

Updated: January 15, 2023, 10:02 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے سپر فٹ ہیرو رتیک روشن کے بارے میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔

Hrithik Roshan
رتیک روشن

 بالی ووڈ کے سپر فٹ ہیرو رتیک روشن کے بارے میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا  وہ کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں فٹنیس کی علامت سمجھے جانے والے رتیک روشن ممبئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے کلینک پہنچ گئے۔
  رتیکروشن کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کلینک جانے کی ضرورت کیوں پیش آئی اس بارے میں  میڈیا کا کہنا ہے کہ رتیک کچھ سال قبل فلم ’بینگ بینگ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔رتیک روشن کی سر پرلگنے والی چوٹ  کے باعث سرجری کرنا پڑی تھی اور ان کے دماغ سے دو ماہ پرانا جم جانے والا خون کا لوتھڑا نکالا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد سے رتیک روشن باقاعدگی سے اپنا بون میرو چیک اپ کرواتے ہیں۔ رتیک روشن نے کچھ روز قبل ڈپریشن کیخلاف اپنی جنگ سے متعلق بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ڈپریشن کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ میں ختم ہونے والا ہوں اور یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK