Inquilab Logo

شاہ رخ ، کاجول ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

Updated: May 03, 2022, 11:21 AM IST | Agency | Mumbai

ممبئی(ایجنسی): بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اسٹار اداکارہ کاجول طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرنے والے ہیں۔

Shah Rukh Khan and star actor Kajol.Picture:INN
شاہ رخ خان اور اسٹار اداکارہ کاجول۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اسٹار اداکارہ کاجول طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرنے والے  ہیں۔ماضی میں شاہ رخ اور کاجول نے فلم انڈسٹری کیلئے خود کو کامیاب جوڑی کے طور پر ثابت کیا، دونوں کی جوڑی  نے بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں مشہور زمانہ رومانوی فلم’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘، ’’کرن ارجن‘‘ اور ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ شامل ہیں جنہیں شائقین  نے بے حد پسند کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس پروجیکٹ میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نبھائیں گے۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان اور کاجول خصوصی کردار کے ساتھ مذکورہ فلم میں نظر آئیں گے۔ ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی۔دوسری جانب فلمی مداح ماضی کی بہترین جوڑی کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر پھر سے دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK