Inquilab Logo

شاہ رخ خان،سلمان خان کے مداح بن گئے

Updated: January 30, 2023, 3:20 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نےخود کو اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ میں کیمیو کرنے والے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا مداح قرار دے دیا۔

salman khan photo;INN
سلمان خان تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نےخود کو اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ میں کیمیو کرنے والے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا مداح قرار دے دیا۔کنگ خان نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کاروبار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر سوال وجواب کا سیشن رکھا۔اس سیشن کے دوران ایک ٹویٹرصارف نے ان سے کہا کہ’ ’سر پٹھان تو ہٹ ہوگئی لیکن باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔‘‘ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ’’سلمان بھائی تو ۔۔۔ آج کل کے نوجوان کیا کہتے ہیں۔۔ گوٹ (گریٹ آف آل ٹائم) ہیں۔‘‘اسی سوال جواب سیشن میں ایک اور ٹویٹر صارف نے فلم پٹھان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے پہلے کبھی اس طرح کی فلم نہیں دیکھی، ٹائیگر کا فین بن کے گیا تھا اور پٹھان کا فین بن کر آیا۔‘‘ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے خود کو بھی ٹائیگر (سلمان خان) کا مداح قرار دے دیا اور ٹویٹر صارف سے گزارش کی کہ سلمان خان کے ساتھ مجھے بھی دل میں رکھو۔‘‘واضح رہے کہ فلم پٹھان دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے ۴؍ دن میں ۴۰۰؍کروڑ روپے کے پار جاچکی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK