Inquilab Logo

شاہ رخ خان، سلمان خان اور اجے دیوگن وغیرہ نے ’مہاراشٹر پولیس‘کو سلام پیش کیا

Updated: May 12, 2020, 5:42 AM IST | Mumbai

کِنگ خان شاہ رخ، دبنگ خان سلمان، سنگھم دیوگن اجے ، ارجن کپور، باربی ڈول کترینا کیف، وانی کپور، شردھا کپور اور رِتیش دیشمکھ وغیرہ نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل پکچر کی جگہ مہاراشٹر پولیس کا لوگو لگا لیا ہے۔

maharashtrapolice.photo:inquilab
مہاراشٹر پولیس۔تصویر:انقلاب

کِنگ خان شاہ رخ، دبنگ خان سلمان، سنگھم دیوگن اجے ، ارجن کپور، باربی ڈول کترینا کیف، وانی کپور، شردھا کپور اور رِتیش دیشمکھ وغیرہ نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل پکچر کی جگہ مہاراشٹر پولیس کا لوگو لگا لیا ہے۔  
 ریاستی وزیر داخلہ نے عوام سے گزارش کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کی جگہ مہاراشٹر پولیس کا لوگو لگائیں۔ اس بیان میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’مہاراشٹر پولیس ہر نازک موقع پر شہریوں کا ساتھ دینے کیلئے تیار رہتی ہے، پھر وہ قدرتی آفات ہو، بیرونی حملے ہو یا کوئی وبا۔ آج مہاراشٹر پولیس شہر کی سڑکوں پرکورونا سے مقابلے کی قیادت کر رہی ہے۔  اسی لئے میں نے فیصلہ کیا کہ انہیں سلام پیش کرنے کیلئے عوام ’ٹویٹر‘، ’فیس بُک‘ اور ’انسٹا گرام‘ پر اپنی ’ڈی پی‘ تبدیل کر دیں اور اس کی جگہ ’مہاراشٹر پولیس کا لوگو استعمال کریں۔   شاہ رخ خان، سلمان خان، اجے دیوگن ، سنگھم دیوگن اجے ، ارجن کپور، باربی ڈول کترینا کیف، وانی کپور، شردھا کپور اور رِتیش دیشمکھ وغیرہ نے نہ صرف مہاراشٹر پولس کا لوگو لگایا بلکہ ہر کسی نے پولیس سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کیا اور ان کی کارگزاری کی خوب پزیرائی بھی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK